ملہال مغلاں( نامہ نگار) سابق چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے بتایا کہ عمران خان کی طرف سے کے پی کے اور پنجاب اسمبلیاں توڑنے کا اعلان سے انکی جمہوریت پسندی کی قلعی کھل گئی ہے، عمران خان اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ درست نہیں کررہے ہیںاور جس طرح عمران خان نے افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اس سے ملک کے سب سے حساس اور اہم شعبے کی یقینی طور پر دل آزاری کی گئی ہے جو کہ کسی طور پر بھی ملکی مفاد میں نہیں، بہرحال اسمبلیوں کی تحلیل کو روکنے کیلئے تمام آئینی ،قانونی آپشن استعمال کیے جائیں گے۔ وہ عسکری شخصیت میجر جنرل(ر) حافظ مسرور بھٹہ کے صاحبزادے جاذب مسرور کی دعوت ولیمہ میں اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (رـ) فیض حمید پورے سیکورٹی حصار اور پروٹوکول کیساتھ ولیمہ میں تقریب میں پہنچے تو جنرل مسرور نے انکا استقبال کیا۔