اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آئی نائن کے علاقے آئی ایٹ ٹو کے جنگل ایریا میں ملنے والی لڑکے کی درخت سے لٹکی نعش کی تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ مقتول کباڑ کا کام کرتا تھاپولیس کو گل افغان نے بتایا کہ میرے ساتھ میرا بھتیجا زبیر کباڑ کا کام کرتا تھا جو رات تک میرے ساتھ رہا اس کے بعد غائب ہو گیا جسے تلاش کیا لیکن نہ ملا پھر اطلاع ملی کی کسی کباڑ والے نے خودکشی کرلی ہے جب وہاں جا کر دیکھا تو نعش میرے بھتیجے کی تھی جو درخت کے لٹکی ہوئی تھی مجھے شبہ ہے کسی نے اس کو قتل کرکے نعش درخت سے لٹکا ئی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔