انسانی حقوق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،  صغریٰ پروین 

Dec 20, 2022


اولپنڈی(جنرل رپورٹر) پنجاب بار کونسل کی ہیومن رائٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین صغریٰ پروین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا ،چیئرمین اور ممبران نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اوراس امر پر اتفاق کیا گیا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری تندہی سے کام کیا جائے گا اور انسانی حقوق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور انداز میں آواز بلند کی جائے گی، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر انداز میں اقدامات کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں