واسا کے31 معذور ملازمین کیلئے سپیشل کنوینس الائونس منظور کر لیا گیا  

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین آرڈی اے و و اساراولپنڈی طارق محمود مرتضٰی کی ہدایت پرواسا کے معذور ملازمین کیلئے سپیشل کنوینس الائونس منظور کر لیا گیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے بتایا کہ  حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق واسا کے31 معذور ملازمین کی تنخواہ میں سفری الائونس کی مد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اب کنوینس الائونس 2560  روپے سے بڑھا کر6000 روپے ماہوارکیا گیا ہے ان ملازمین میں 30 مرد جبکہ ایک خاتون ملازم شامل ہیںیہ اضافہ دسمبر 2022سے تنخواہ میں شامل کیا گیا ہے اس موقع پر معذور ملازمین نے واسا چیئر مین سے ملاقات کی اور اس اضافے پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع ایم ڈی واسا ، واسا ورکرز یونین کے عہدیدار بھی موجود تھے چیئرمین واسا / آرڈی اے  نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں یہ اضافہ ان ملازمین کیلئے بہت مددگار ثابت ہوگا اور ہم ملازمین کی فلاح وبہود کیلئے اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن