روجھان‘کوٹ مٹھن‘ڈیرہ غازی خان، ٹبہ سلطان پور (خبرنگار ‘نامہ نگار‘بیورو رپورٹ‘خصوصی رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت) انڈس ہائی وئے شاہوالی کے قریب دو بسوں کے درمیان تصادم حادثے میں دو ائیر فورس ایک ایف سی اہلکار سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 25 افرادشدید زخمی ہوگئے زخمی ہسپتال منتقل افسوسناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا افسوسناک حادثے کا وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا نوٹس ذمہ دار ڈارئیور کے خلاف کاروائی کا حکم تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وے شاہوالی کے قریب کراچی سے پشاور جانیوالی اور کوئٹہ سے راجن پور آنے والی دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں حادثہ میں دو ائیر فورس اور ایک ایف سی کے اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونیوالے افراد میں محمد عمران رفیق غلام شبیر حاجی رفیق کفایت اللہ سمیت دیگر افراد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سجاد اشرف ریاض غلام شبیر شوکت عبدلزاق سمیت دیگر افراد شامل ہیں ریسکیو انچارج ملک احسان الرحمن کی نگرانی میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنھوں نے زخمیوں کو شاہوالی روجھان اور راجن پور کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے افسوس ناک حادثے کا وزیراعلی پنجاب چودھدری پرویز الہی نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار ڈارئیور کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے اور زخمیوں کو سرکاری اخراجات پر علاج کرنے کی ہدایت کی وزیراعلی پنجاب چودھدری پرویز الہی نے حادثے جاں بحق افراد کی تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا افسوس ناک حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کے پی کے اور بلوچستان سے ہے علاوہ ازیں افسوسناک حادثے پر کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت چھٹہ نے نوٹس لیتے ہوئے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور زخمیوں کا مکمل توجہ سے علاج کرنے کی ہدایت کی اور علاج پر آنے والے اخراجات سرکاری طور پر کرنے کی بھی ہدایت کی دریں غازی گھاٹ پل پر پولیس ڈالے اورایمبولینس میں تصادم ہوگیا۔تصادم کے نتیجہ میں بھراواں مائی اجمل، بانو مائی، بلال احمد اور قیس خان شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔ ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قطب پور روڈ پر ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گیا حادثے میں موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور20 سالہ شبیر زخمی ہوا جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ 20سالہ نوجوان نے 3شادیاں کررکھی تھیں جن میں سے دو بیٹے ہیں مرحوم کو سپرد خاک کردیا گیا۔
بسوں میں تصادم