کا میاب ہو کر مسیحیوں کی زندگی میں انقلاب لانے کی کوشش کی جائیگی،  وقار بختاوری 

Dec 20, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ایف سیون اور ایف ایٹ کی یونین کونسل کے چیئرمین کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار وقار ظفر بختاوری کی حمایت میں وارث دلیب  اور سلیم بھٹی کی قیادت میں فرانس  کالونی کے مسیحوں کی ایک بھاری اکثریت نے وقار بختاوری  کی حمایت کا اعلان کیا ۔چیئرمین کے امیدواروقار ظفر  بختاوری نے اس موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں مسیحیوں کی زندگی میں انقلاب لانے کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ایک دہائی سے اپنی ذاتی حیثیت  سے فرانس کالونی میں متعدد ترقیاتی کام کیے  ہیں فرانس کالونی میں چرچز کی تعمیر میں ان کا کردار شامل ہے،سی ڈی اے مزدور یونین کے لیڈر وارث دلیب  نے کہا کہ وقار بختاوری  کے ساتھ ساتھ ان کے والد ظفر بختاوری  نے 25 سال پیشتر اسلام آباد کی تمام کچی آبادیوں میں بجلی اور گیس کی فراہمی کو ممکن بنا کر ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ،سی ڈی اے مزدور یونین کے لیڈر سلیم بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقار بختاوری حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا ریکارڈ قائم کریں گے۔،طرس جوزف و کٹر جان بشارت جذبی یونس فوجی ماسٹر  الیاس ۔ منظور بھٹی ۔گلشن شہباز  عارف بزمی ۔پادری شاہد۔ پادری اندریاس پطرس اور شہباز چوہان نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں