کراچی(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو ان کے اپنے وزیر اعلیٰ نے شٹ اپ کال دے دی ہے ،چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔پرویز الہی سمجھدار سیاستدان ہیں انہوں نے موقع دیکھ کر پتہ پھینکا ہے اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پرویز الہی عمران خان سے گجرات ، چکوال اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں آئندہ انتخابات میں 30 نشستوں پر گارنٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کا خطاب پانے والے اور جن کو وہ چپڑاسی رکھنے کے قابل نہیں سمجھتے تھے، آج وہی عمران خان پر بھاری پڑ گئے ہیں ،عمران خان ریاست کو کرکٹ کا میدان سمجھ بیٹھے تھے ، جہاں وہ ہر طرح کی من مانی کر سکیں، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران نیازی سن لیں ! اتحادی حکومت اور پاکستان کے عوام آپ کی عدم استحکام کی سازشیں ناکام بنائیں گے . انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان جادو ٹونے کے بعد کیا گیا، عمران خان اور پی ٹی آئی ملک کو جادو نگری میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں نیازی صاحب ملک و قوم کے بقا کے فیصلے جادو ٹونے اور فال نکال کرنا چاہتے ہیں ۔
شرجیل میمن
چوہدری پرویز الہیٰ سمجھدار سیاستدان،عمران خان کو اوقات یا د دلا دی:شرجیل میمن
Dec 20, 2022