کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کی جانب سے دو روزہ شش ماہی کارکردگی برائے ٹی بی مرض کا اجلاس انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کی جبکہ پروگرام منیجر ڈاکٹرعرفان رئیسانی،ڈپٹی منیجر ڈاکٹر ابابگر بلوچ ،ٹی بی کنسلٹنٹ ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی ، فوکل پرسن ڈی جی آفس محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر سیدغلام مرتضی شاہ ، سینیئر صوبائی پروگرام آفیسر ڈاکٹرحضرت بلال مندوخیل ، سینئر صوبائی پروگرام آفیسرڈاکٹر بہاول چلگری ،صوبائی کوآرڈینیٹر ملٹی گرانٹ کامران بنگلزئی ،صوبائی کورڈینیٹر برائے ڈی ایچ آئی ایس ٹو ظہیر احمد سمیت تمام ضلعوں کے ڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈی نیٹر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ٹی بی مرض کی تشخیص کے حوالے سے صوبے بھر کے اضلاع کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مرض کی تشخیص میں آگاہی مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا اس سال کاٹارگٹ 13ہزارتھاجو پورا ہوچکا ہے جبکہ نیا 2026 کے لئیے ٹارگٹ 15677 ہے جس کےلئے پی پی ایچ آئی اور ڈی ایچ او آفس کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائیں تاکہ اس مرض قابو پاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دس جین ایکسپرٹ مشینیں مہیا کیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا گلوبل فنڈ ، ڈبلیو ایچ او ، MERCY- CORPS، ایس پی او ، گرین اسٹار، پی پی ایچ آئی سمیت دیگر پارٹنر آرگنائزیشن ٹی بی کی روک تھام کے لیئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرٹی بی تشخیص کی آگاہی مہم چلائیں‘ڈاکٹر آصف شاہوانی
Dec 20, 2022