عمران نیازی نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا:زبیدہ پروین


 سبی(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین بلوچستان سبی ڈویژن کی صدر زبیدہ پروین اعوان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو ایک بار پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا بلیک میلنگ کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں زبیدہ اعوان نے کہا کہ پاکستان کو سیاست کے نام پر انتشار کی نہیں بلکہ وسیع تر اتفاق رائے کی ضرورت ہے عمران نیازی کی آئے روز کی ویڈیو پریس کانفرنسیں معاشی و سیاسی انتشار پھیلانے کی کوششوں کے سوا کچھ نہیں زبیدہ اعوان نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا اب جو کچھ بچ گیا ہے اس کو بھی برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں زبیدہ اعوان نے کہا کہ عمران نیازی کو ملک اور عوام سے کوئی سروکار نہیں یہ شخص ملک میں عدم استحکام اور بے یقینی پیدا کرنے کے ایجنڈے پر مامور ہے۔

ای پیپر دی نیشن