زہری(نامہ نگار)پیپلزیوتھ آرگنائزیشن زھری کا ایک اہم مشاورتی اجلاس برائے تنظیمی امور و شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے تیاریوں کے حوالے سے زیر صدارت تحصیل صدر نوید زھری کے منعقد ہوااجلاس کا ایجنڈا شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے برسی کے حوالے سے تیاریوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن زھری کے کابینہ جنرل سیکرٹری عنایت زھری‘ انفارمیشن سیکرٹری منظور احمد، سینئر نائب صدر عبدالمالک‘ نائب صدر رشید احمد‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظفر احمد‘ رابطہ سیکرٹری احسان احمد اورنگزیب، علی حسن لال، محمد فضل نیاز احمد‘ محمد آسیف، خلیل احمد پرویز،جمیل احمد عادل احمد‘ یار محمد وہ دیگردوستوں نے کہا کہ ہم نواب ثناءاللہ خان زہری کے قیادت میں شہید محترم بینظیر بھٹو کے برسی میں بھرپور شرکت کریں گے۔ دوستوں نے بات کرتے ہوا کہا کے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے زھری میں وال چاکنگ اور جھنڈے کا مہم شروع کرینگے اجلاس کے آخر میں تنظیم کے اجلاسوں میں مسلسل غیر حاضر عہدیداروں کی غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام مسلسل غیر حاضر عہدیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جائے گا۔