مری(بیورو رپورٹ)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی مری میں مستقبل قریب میں شروع ہونے والے برفباری سیزن کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقعے پر سیزن کے حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ،سی ٹی او نے ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر و سرکل انچارج اجمل ستی اور و جملہ افسران و ملازمین کو مری کی اہمیت کے بارے میں اور ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ دی اور یہ بھی کہا کے کسی بھی صورت ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی برداشت نہ کی جائیگی۔اپنی ڈیوٹی محنت و لگن سے سر انجام دینی ہے تا کہ کسی بھی جگہ کوئی نا خوشگوار واقع نہ رونما ہو۔سٹی ٹریفک پولیس مری چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان برفباری سیزن کے حوالے سے جاری ٹریفک پلان جاری میں سرکل مری کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔تیمور خان نے اس موقع پر بتایا کہ دوران برفباری سیزن سرکل مری میں گذشتہ سالوں کیطرح ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے اور مری شہر کی پانچ روڈز کو ون وے قرار دیا گیا،پارکنگ مختص شدہ جگہوں پر کریں تا کہ دوسری ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو، دوران برفباری ہیوی گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی ہوگی انہوں نے بتایا کہ دوران برفباری سیزن مری میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ جس کے مطابق 300سو سے زائد ٹریفک وارڈنز 20انسپکٹرز اور 6ڈی ایس پیز کی اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئی۔سنو بائیک، کرین اور لفٹر کو بھی مکینکلی فٹ کر کہ الرٹ کر دی گئی ہیں۔
ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی برداشت نہ کی جائیگی،چیف ٹریفک آفیسر
Dec 20, 2022