پاسپورٹ آفس اٹک آنیوالے خواتین و حضرات کو مشکلات کا سامنا

Dec 20, 2022


 پنڈی گھیب(نامہ نگار)پاسپورٹ آفس اٹک میں آنے والے خواتین و حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا,ضلع اٹک کے واحد پاسپورٹ آفس میں مختلف تحصیلوں سے روزانہ سینکڑوں افراد 100 کلومیٹر سے زائد سفر کر کے آتے افسران کی عدم موجودگی کیوجہ سے سائلین مسائل کا شکار ہیں پاسپورٹ کے سلسلے میں آنے والے درخواست گذاروں کو گھنٹوں انتظار کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے اس دفتر میں چپڑاسی ،چوکیدار اور سویپر کو اہم سیٹوں پر بٹھا کر کام چلایا جا رہا ہے خواتین اور بزرگ افراد کے لیے کوئی الگ کانٹر نہیں ہے بجلی اگر زیادہ دیر کے لیئے معطل ہو جائے تو ڈیزل نہ ہونے کا بہانہ بنا کر جنریٹر بند کر دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے درخواست گذاروں کو مزید انتظار کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے اسی وجہ سے آئے روز اس دفتر میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں اس دفتر سے ماہانہ کم و بیش دو کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا ہو رہا ہے مگر اس دفتر کے مسائل جوں کے توں ہیں اٹک کی عوام کو پھر بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں