ارجنٹینا میں لاکھوں افراد فیفا ورلڈکپ میں جیت کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے



لاہور ( سپورٹس ڈیسک) فرانس کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے،اسٹار لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو پنالٹیز میں 4-2سے ہراکر جنوبی امریکی ملک کو 36سال بعد تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنا دیا،ارجنٹینا 2014میں جرمنی سے فائنل میں ہار گیا تھا اور 1986کے بعد سے ورلڈ کپ نہیں جیتا تھا،36سال بعد فٹبال ورلڈ کپ میں کامیابی سے ارجنٹائن کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لاکھوں لوگوں نے بیونس آئرس میں جشن منایا۔

ای پیپر دی نیشن