شہدادپور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی PS 45 شہدادپور کے MPA شاہد عبدالسلام تھہیم نے شہدادپور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان و عہدداران سمیت تمام ممبر قومی و صوبائی اسمبلی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی تائید اور مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں ایم پی اے شاہد عبدالسلام تھہیم نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے سب پاکستانیوں کو ملکر وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو سے اظہار یکجہتی کیلیے کھڑا ہونا پڑے گا۔کیونکہ پاکستان دہشت گرد ملک نہیں ہے بلکہ ہمارے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جانیں دے کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا ہے آرمی پبلک اسکول کا سانحہ اور لیاقت باغ میں ہم نے بی بی کو کھویا ہے۔ہم چاہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری محفوظ رہیں کیونکہ وہ مودی جیسے وزیر اعظم کو للکار سکتا ہے۔ جہاں جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگئی ہم وہاں کھڑے ہوں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تعلقہ صدر رئیس ذوالفقار علی زرداری، جنرل سیکریٹری گل محمد ڈاہری، جنرل کونسلر وارڈ نمبر 14 محمد لقمان راجپوت، علی مرتضیٰ تھہیم، رانا عبدالزاق راجپوت، سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان و عہدداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔