ہالانی(نامہ نگار)محکمہ صحت کی نا اہلی سے پیٹ درد میں مبتلا نوجوان علاج کی سہولت نہ ملنے پر انتقال کرگیا، درس کے رہائشی نوجوان امداد ابڑو کو ورثاء پیٹ درد کے باعث علاج کیلئے مورو اسپتال لائے لیکن بروقت علاج اور اسپتال میں سہولیات کے فقدان کی وجہ نواب شاہ اسپتال ریفر کیا گیا لیکن نوجوان رستے میں چل بسا ، نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا نوجوان کچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔