لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) شہدادکوٹ کے قریب تھانہ بی سیکشن تھانے کے حدود گاؤں پیر نبی شاہ میں جنونی شخص نے سیاہ کاری کے الزام میں کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی ضعیف ساس رانی خاتون مستوئی اور مسجد کے ضعیف پیش امام رستم علی مینو کو شدید زخمی کردیا، جس دوران ضعیف خاتون موقع پر دم توڑگئیں، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر جنونی شخص کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،زخمی پیش امام کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا ،ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کی، اس موقع پر مقتول پیش امام کے ورثہ نے بتایا کہ جنونی شخص پنہل مستوئی نے پیش امام رستم مینو کو دھوکے سے دم کے لیے اپنے گھر لے گیا جہاں انہوں نے پیش امام رستم مینو سمیت اپنی ساس رانی خاتون کو قتل کرکے ظلم کیا ہے، اس حوالے سے بی سیکشن تھانہ پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقعہ سیاہ کاری کا شاخسانہ ہے بروقت ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے جس نے اپنے ۱ٗ