لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام کے سیکورٹی، ٹریفک، پارکنگ اور دیگر انتظامات کرنے کے حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے مختلف روٹس، بلاکڈ پوانٹس، متبادل راستوں،اور پارکنگز کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرنے کے لئے ڈی آئی بی انچارج اور ٹریفک سارجنٹس بھی ان کے ہمراہ تھے جہاں ایس ایس پی لاڑکانہ نے اہم پواینٹس کا وزٹ کیا اور بہترین انتظامات کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ پروگرام کے دوران تمام روٹس پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھا جائے۔
اور تمام راستے کلئیر رکھنے کے لئے فْول پروف انتظامات کئے جائیں تاکہ پروگرام میں شرکت کرنے والے کارکنان اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔