حیدرآباد(بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں و نااہلی کی وجہ سے سندھ کے حقیقی وارث، بھائی، بہن، بزرگ، مائیں معصوم بچے تاحال پانی میں پھنسے ہوئے ہیں سردی میں کھلے آسمان تلے ہیں، پیپلزپارٹی اقتدار کو قائم کرنے کے لیے سندھ دشمنی کررہی ہے،کراچی میں لاکھوں غیر قانونی غیر ملکی سالمیت و امن کے لیے خطرہ ہیں۔ غیر قانونی افغانوں کو فوری واپس کیا جائے۔