ٹنڈوجام(پ ر) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی و شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج ڈوکری و خیرپور کالج آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خیرپور میرس کے تعلیمی سال 21-2020 کے انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام کے ایون ٹرم کے ریگیولر و سپلیمنٹری امتحانات4جنوری 2023 سے شروع ہونگے، جس کے لیے امتحانی فارم مقررہ فیس کے ساتھ19 دسمبر سے 23 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، اسی طرح لیٹ فیس کے ساتھ 26 دسمبر سے28 دسمبر تک اور 29دسمبر سے امتحانات تک خصوصی لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ امتحانات میں حصہ لینے کیلئے 75 فیصد حاضری لازمی ہے۔سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلباء کیلئے سال 2023 کیلئے ہاسٹل الاٹمینٹ کا شیڈیول جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ہاسٹل پرووسٹ کے اعلامیہ کے مطابق سال 2023 کیلئے ہاسٹل الاٹمینٹ کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام فیکلٹیز کے تمام انڈرگریجوئیٹ پروگرامز کی ہاسٹل الاٹمینٹ مورخہ 2جنوری سے شروع کی جارہی ہے۔جس کے تحت تمام انڈرگریجوئیٹ و ماسٹرز و ایم فل کی ٹوکے21 بیچ کیلئے ہاسٹلز کی دوبارہ الاٹمینٹ 10 فروری 2023 تک جاری رہے گی، دوسری جانب فرسٹ ایئر میں جاری نئے داخلہ کی ایڈمشن لسٹ جاری ہونے کے بعد ان طلباء کیلئے الاٹمینٹ شروع کی جائیگی، اعلامیہ کے مطابق جاری کردہ شیڈیول سے سے قبل کوئی بھی فارم جاری نہیں کیا جائیگا۔ (جبکہ) سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے اعلامیہ کے مطابق اکیڈمک سیشن 2022-23میں سندھ زرعی یونیورسٹی کی تمام کلیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر، انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز، شھید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج ڈوکری، خیرپور کالج آف ایگریکلچرل انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خیرپورمیرس و سب کئمپس عمرکوٹ کے یکم رپیٹر تا فائنل ایئر میں رجسٹریشن کی تاریخ میں عام مقررہ فیس کے ساتھ 27دسمبر 2022 تک توسیع کردی گئی ہے، جبکہ ایسے طلباء اپنی مقررہ حاضری مکمل کرنے کے خود ذمیدار ہونگے، اس قسم کی رجسٹریشن آن لائین کی جائیگی، جبکہ رجسٹریشن فارم کی پرنٹ کاپی دو تازہ تصاویر و جمع کردہ بینک چالان سمیت ڈائریکٹر ایڈمیشز کے پاس جمع کرانا لازمی ہے۔
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کا سپلیمنٹری کا اعلامیہ جاری
Dec 20, 2022