مہنگائی کی لہر  برقرار،مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے 

Dec 20, 2022

ڈگری(نامہ نگار)مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ملک بھر میں مہنگائی کی لہر سے عوام پریشان ہیں، مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، مرغی کا بھاؤ گائے کے گوشت بھی زیادہ ہوگیا ہے ۔ مہنگائی کی لہر نے مرغی کے گوشت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گزشتہ چند روز سے انتظامیہ اور منافع خور کی ملی بھگت سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے۔ڈگری کی مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 540 روپے فی کلو۔جا پہنچی ہے۔جب کہ دوسرے شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت مناسب دام پر ہے مگر ڈگری میں انتظامیہ اور منافع خور کی ملی بھگت سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔مرغی گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات بن چکی ہے اور عوام موجودہ نرخ پر مایوس ہونے لگے ہیں۔ سبزی دال کے بعد مرغی گوشت کی قیمت بھی اڑان بھرنے لگی ہے جس سے عام آدمی مرغی کے گوشت سے محروم ہونے لگا۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ منافع خور اور ملی بھگت انتظامیہ کا فوری نوٹس لیا جائے۔

مزیدخبریں