شہدادپور (مانیٹرنگ ڈیسک) آرائیں برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی اس کاوش کا سہرا چوہدری عبدالمجید آرائیں کو جاتا ہے جس نے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان بنا کر پوری آرائیں برادری کو ایک جگہ جمع کیا ہے، میں چودھری عبدالمجید آرائیں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے اپنی برادری کو یہ پلیٹ فارم دیا ۔ان خیالات کا اظہار سابق ڈی جی ایف آئی اے و سماجی رہنما بشیر احمد میمن نے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان تعلقہ شہدادپور کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان تعلقہ شہدادپور دفتر میں سماجی و رہنما بشیر احمد میمن کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا اس موقع پر آئے ہوئے مہمان خصوصی بشیر میمن ودیگر مہمانانِ گرامی کو چوہدری غلام مصطفی آرائیں، چودھری کاشف حنیف آرائیں، چودھری آصف ریاض آرائیں نے سندھ کی ثقافت اجرک اور پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا ، چوہدری کاشف آرائیں، چودھری آصف ریاض آرائیں و دیگر نے خطاب کیا۔