اہلیان مری کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا ئینگے،احمد حسن رانجھا 


مری(نامہ نگار خصوصی ) اہلیان مری کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھامری دیول بی ایچ یو ہسپتال کو اضافی سہولیات ملنے پر ایک تقریب کے دوران کیا ۔  ایسے میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع مری احمد حسن رانجھا اور جنرل انیس الرحمان عباسی تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے تفصیلی دورہ بی ایچ یو بھی کیا اس موقع پر جنرل انیس الرحمان عباسی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر مری کی دیول آمد  پر مختلف مقامات پر گل پاشی کی گء اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل انیس الرحمان عباسی نے ڈپٹی کمشنر ضلع مری کا پہلا دیول کا آفیشل دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر اہلیان دیول نے ڈپٹی کمشنر کو سپارش نامہ پڑھ کر سنایا  ڈپٹی کمشنر مری نے کہا کے آپ کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا اور اہلیان مری اپنے مسائل کے حل کے لیے ہمارے دفتر تشریف لائیں کسی بھی فرد کو  مایوس نہیں کیا جائے گا اس تقریب میں  سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاؤہ اہلیان دیول کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن