مری (نامہ نگار خصوصی)سیکرٹری سیاحت گورنمنٹ پنجاب میڈم آسیہ گل کے زیر نگرانی اور ڈپٹی کنٹرولر حافظ غضنفر علی ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسزکی ہدایات کے مطابق فیلڈ سپروائزر زاہد اقبال نے سب انسپکٹروسیم اکرم، کانسٹیبل فیصل صالح حیات اور وی جے کے ہمراہ نیو مری پتریاٹہ کے مختلف ہوٹلز او رریسٹورنٹس کا اچانک معائنہ کیاان کے کچن،صفائی کے معیار اور فائر کنٹرول کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اورریسٹورنٹس منیجرز کو صفائی، معیاراور خوراک کو بہتر کرنیکی ہدایات دیں اورڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز سے جلد ازجلد ہوٹلزوریسٹورنس کو رجسٹر یشن کروانے کیلئے نوٹسز بھی جاری کئے۔