خاوند کے طعنوںسے تنگ آ کر دارالامان جانیوالی خاتون بازیاب ، عدالت پیش


کلر سیداں (نامہ نگار)پولیس نے خاوند کی طعنہ زنی اور ظلم و تشدد سے تنگ آ کر گھر سے بھاگ کر دارالامان جانے والے 33 سالہ خاتون کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کر دیا جہاں خاتون نے مقامی عدالت میں اپنا بیان قلم بند کرواتے ہوئے بتایا کہ دو سال قبل اس کی شادی محمد عمران سے ہوئی تھی مگر اولاد نہ ہونے کی وجہ سے خاوند ہر وقت طعنے مارتا اور تشدد کرتا تھا جس کی وجہ سے میں دارالامان جانے پر مجبور ہوئی،میں اب خاوند کیساتھ نہیں رہنا چاہتی جس پر معزز جج نے خاتون کو دوبارہ دارالامان بھجوانے کا حکم جاری کر دیا۔یاد رہے کہ محمد عمران سکنہ سالگراں نے تھانہ کلر سیداں میں اپنی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میں لاہور میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، 02 دسمبر کو والدہ نے فون پر اطلاع دی کہ میری بیوی گھر سے غائب ہے اورگھر میں صندوق کھلا پڑا ہے جس میں طلائی زیورات اور 70 ہزار روپے کی نقدی بھی غائب ہے۔

ای پیپر دی نیشن