چکوال(نامہ نگار)تھانہ صدر چکوال میں قتل کی واردات ،۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول تفسیراحمد ولدمہدی خان ساکن ڈھوں تھانہ جاتلی بعمر 28سال کو نا معلوم شخص نے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہوگیا۔وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔لاش کو بغرض پوسٹمارٹم ڈی ایچ کیوہسپتال چکوال بھجوادیا گیا۔کامران نواز پنجوتھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ھدایات پر محمد افضل لودھی ایس ڈی پی اوصدر سرکل اور مسرت شاہ ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی، پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔