بستال موڑ تا جی ٹی روڈ مری بروری روڈ بائی پاس کا افتتاح 


مری(بیورورپورٹ) ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر(ر) لطاسب ستی نے اپنی جانب سے فراہم کردہ 60 کروڑ 94 لاکھ کی فنڈنگ سے تعمیر ہونے والی مری ایکسپریس وے بستال موڑ تا جی ٹی روڈ مری بروری روڈ بائی پاس کا گزشتہ روز افتتاح کیاافتتاح کی تقریب کا انعقاد یونین کونسل نمبل کی پی ٹی آئی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق امیدوار برائے حلقہ پی پی 6 سجاد عباسی کے علاوہ پی ٹی آئی کے سینئر عہدیداران، کارکنان اور معززین علاقہ موجود تھے۔مقررین نے موجودہ نمائندوں کی چار سالہ کارگردکی کو پچھلی حکومتوں کے 35-40 سال کے مقابلے میں مثالی قرار دیا، سجاد عباسی نے بھی اپنے خطاب میں اسی حقیقت کو دہرایا اور موجودہ نمائندوں کی کارکردگی کو تاریخی اور مثالی قرار دیا۔اس سڑک کی تعمیر سے راولپنڈی اسلام آباد سے بذریعہ ایکسپریس وے مری کا راستہ بہت کم ہو جائے گا۔ بستال موڑ سے تھوڑے وقت میں ٹریفک لارنس کالج تک پہنچ جائے گی جہاں سے مری شہر کا سفر 10 منٹ تک کا رہ جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن