ڈھرنال (ابرار حسین صابر ) وفاقی وزیر مملکت اوورسیز پاکستانیز سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتا ہے پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیںپاکستان اور کشمیر کازکی عالمی سطح پر مضبوط اور نتیجہ خیز وکالت پیپلز پارٹی کی قیادت ہی کر سکتی ہے مودی نے کشمیریوں کے حقوق سلب کئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی دنیا کے سامنے نریندر مودی کا اصل چہرہ سامنے کرنے پر چیئر مین پیپلز پارٹی و زیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،،نوائے وقت ،،سے خصوصی گفتگو میں سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مودی سرکار کے بھارت میںاقلیتوں ،مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کی جانب مبذول کروائی انکے ایک جملے نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اور قوم بلاو ل بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں بی جے پی اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف مہم قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو آواز وزیر خارجہ نے اٹھائی وہ صرف پاکستانیوں اور مظلوم کشمیریوں کی ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ اور بھارتی مسلمانوں کے بھی دل کی آواز ہے ہم مودی کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی حکومت،عوام اور پوری قوم بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان پر بھاررتی رد عمل مایوسی کا عکاس ہے ۔