اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر انتظام آٹھویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2022 کا آغاز ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگیا ہے پہلے دن مینز اینڈ وومینز مقابلے ہوئے بیگم کلثوم سیف اللہ خان ٹورنامنٹ ہر سال پی ٹی ایف کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ خان کی والدہ مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے میگاایونٹ میں اعصام الحق قریشی، عقیل خان، محمد شعیب، مزمل مرتضی، محمد عابد، برکت اللہ، شہزاد خان، یوسف خلیل، حرا عاشق اور سارہ ابراہیم خان جیسے تمام ٹاپ پلیئرز سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی نو مختلف کیٹیگریز میں 270انٹریز موصول ہوئی جن میںمینز، سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز 18 اور انڈر سنگلز، بوائز 14 اور انڈر سنگلز/ڈبلز، گرلز 14 اینڈ انڈر سنگلز، بوائز/گرلز 12 اور انڈر سنگلز اور سینئرز 45+شامل ہیںصدر پی ٹی ایف سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے پی ٹی ایف کمپلیکس کا دورہ کیا میچز دیکھے، کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاپاکستان کے بین الاقوامی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے خاص طور پر مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان کو خراج تحسین پیش کیا۔