زکریا یونیورسٹی کا الیکٹریشن شہری کو نوکری کا جھانسہ دیکر 4لاکھ روپے ڈکار گیا 

Dec 20, 2022

ملتان(نیوز  رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے الیکٹریشن صہیب ایاز بخاری پر فاروق پورہ کے محمدداود نے الزام لگایا ہے کہ اس نے نوکری دلوانے کاجھانسہ دیکر اس کو لوٹ لیا ، انٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ صہیب ایاز بخاری اس کا دوست تھا بیروزگاری کی وجہ سے  اس نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا اور چار لاکھ روپے نوکری کرانے کی مد میں گواہان امجد علی  اور عبدالوہاب کے سامنے اس کو دئے جس کے ایک ہفتے بعد رابطہ کیا تو وہ لیت ولعل سے کام لینے لگا بعدازں وہ نوکری دلوانے سے بھی مکر گیا اور میرے پیسے ہڑپ کر لئے۔ انٹی کرپشن حکام نے مقدمہ درج کر کے انکوائری شروع کر دی۔

مزیدخبریں