وہاڑی(نامہ نگار) اطاعت رسولؐ کے بغیرکسی بھی مسلمان کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا اس لئے ہمیں دنیا و آخر ت کی کامیابی کیلئے اسوہ رسول ؐکو اپنانا ہو گا ان خیالات کا اظہار معروف علمائے سید روشن چراغ شاہ اور سید محمد یونس شاہ نے گذشتہ روزمنظور احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک محفل میلاد النبیؐسے خطابات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ نصیر الدین فریدی اور خواجہ خد بخش شاکرنے بھی بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اس روحانی محفل میلاد میں درجنوں افراد نے خصوصی شرکت کی۔