قادرپورراں(نامہ نگار) قادرپورراں کے شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے جی ٹی روڈ اور ٹاٹے پور روڈ پر بغیر لائسنس کم سن رکشہ ڈرائیور اور موٹر سائیکل ریڑھے چلانے والوںکیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے رکشے اور ریڑھے اوور لوڈ کر کے تیز رفتاری سے چلاتے ہیں جس سے پہلے بھی کء حادثات رونما ہو چکے ہیں اور تیز رفتاری کے باعث مزید حادثات کا اندیشہ رہتا ہے اس سے قبل سی پی او ملتان کی کھلی کچہری صحافیوں کے اصرار پر لاری اڈہ قادرپورراں پر ٹریفک واڑڈنز تعنیات کیا گیا تھا لیکن چند ماہ بعد اسے ہٹالیا گیا، مقامی شہریوں محمد اقبال اظہری۔ بلال ڈھڈی۔ ذیشان۔ محمد صفی اللہ گوشی۔ حفیظ انصاری۔ و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی چوک لاری اڈہ قادرپورراں پر ٹریفک وارڈن تعینات کیا جائے۔