کپتانی سےکوئی مسئلہ نہیں، اس کو اعزاز سمجھ کر انجوائے کرتا ہوں:بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی سےکوئی مسئلہ نہیں.اس کو اعزاز سمجھ کر انجوائےکرتا ہوں۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں وائٹ واش کے بعد ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز ہارنے پر بہت مایوس ہیں.اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو کرنے کی کوشش کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس کی تعریف کرنا ہوگی. پہلے 2 میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، جیت جاتے تو صورت حال کچھ اور ہوتی، پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا. انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کافی مشکلات ہوئیں۔بابر اعظم نے کہا کہ  ابرار احمد نے انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کیں، انگلش بیٹرز  ابرار احمد کو کھل کر کھیل نہیں سکے، ٹیسٹ میچز میں ایسے بولر چاہیے ہوتے ہیں جو وکٹیں لیں۔پاکستان کے کپتان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری مینجمنٹ بہترین ہے وہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، کوچز بتا سکتے ہیں، عمل درآمد تو گراؤنڈ میں پلیئر ہی کرتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان میں اس شکست کا سامنا کروں گا، مجھے کپتانی سےکوئی مسئلہ نہیں ہے میں اس کو اعزاز سمجھ کر انجوائےکرتا ہوں۔انکا مزید کہنا تھا کہ پچز دونوں کی ٹیموں کےلئےبرابر تھیں.  فاسٹ بولرز کی انجری کے باعث مسائل ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن