کےالیکٹرک پورے پاکستان کے لیے درد سر بنا ہوا ہے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کراچی کو بجلی کی تقسیم و ترسیل کے ادارے کے الیکٹرک نے کمیٹی کو بریفنگ دی.چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک پورے پاکستان کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا۔کراچی کو بجلی کی تقسیم و ترسیل کے ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ 40 ہزار ہے۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک پورے پاکستان کے لیے درد سر بنا ہوا ہے. کے الیکٹرک کہتا ہے کہ میں حکومت سے زیادہ طاقتور ہوں۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او سلطان راہی سے بھی زیادہ جارحانہ ہیں۔کمیٹی نے کے الیکٹرک کی نجکاری سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں. چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بتایا جائے کس میرٹ کے تحت کتنی کمپنیوں نے بڈنگ میں حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن