ملک میں پانچ ہزار کے جعلی نوٹوں کی بھرمار، معاملہ پارلیمان تک پہنچ گیا سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے سربراہ سلیم مانڈوی والا جعلی نوٹ کمیٹی اجلاس میں لے آئے ڈپٹی گورنر سے نوٹوں کی پہچان کا کہا تو وہ جعلی نوٹ بھی نہ پہچان سکے ۔قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس پر مرکزی بینک سے جعلی نوٹوں کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ۔ سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں سلیم مانڈوی والا نے 5,5ہزار روپے کے جعلی نوٹ کمیٹی اجلاس میں سب کے سامنے رکھ دئیے ،اجلاس میں شریک گورنر اسٹیٹ بینک بھی جعلی نوٹوں کو نہ پہچان سکے جس پر چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ پانچ ہزار کا جعلی نوٹ اگر مجھے مل سکتا ہے تو عام آدمی کا کیا بنے گا یہ معاملہ بڑھ رہا ہے ،بینکوں کے زریعے جعلی نوٹ پھیل رہے ہیں،جعلی نوٹ بینکوں کے سسٹم میں موجود ہیں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میرے پاس ایک ہزار کے بھی بیسیوں جعلی نوٹ پڑے ہیں،اراکین کمیٹی نے رائے دی کہ اسٹیٹ بینک اس پر حکمت عملی بنائے جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرکے بریفنگ بھی لی جائے،جس پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جعلی نوٹوں کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔