ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تاحال سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے، جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں، افغان آرمی کے ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران جان کربی نے بتایا کہ ہم نے افغانستان سے انخلا کے دوران ہتھیار نہیں چھوڑے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکاکا دیرینہ شراکت دار رہے گا، پاکستان کو تاحال سرحدپار سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔جان کربی نے بتایا کہ ہم نے افغانستان سے انخلا کے دوران ہتھیار نہیں چھوڑے، ہم نے کانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی مدد کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ افغان فوجیوں نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا کہا اور ہتھیار ڈال دئیے طالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے۔واضح رہے کہ 31مارچ کو امریکی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان کے اندر حملے کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ حاصل کرلیا ہے۔
پاکستان امریکاکا دیرینہ شراکت دار رہے گا۔جان کربی
Dec 20, 2023 | 15:58