سپین (زاہد مصطفیٰ اعوان سے) گونزالوماریہ کوئنٹیرو پاکستان میں سپین کے لئے سفیر ہوں گے۔ وہ پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور منگل کو اپنے عہدہ کو جوائن کریں گے۔ وہ 6 دسمبر 1964ءکو پیرو کے شہر لیما میں پیدا ہوئے اور قانون میں پی ایچ ڈی جغرافی ہسٹری میں بھی لائسنس ہولڈر ہے۔ انہوں نے 1992ءمیں ڈپلومیٹک کیریئر کا آغازکیا تھا وہ سیکرٹری ٹو پریذیڈنٹ اور کولمبیا میں بھی تعینات رہے اور یو این او میں سپین کے ممبر رہے ہیں۔ ادھر سبکدوش ہونے والے سفیر میری روبلز فراگا نے اسلام آباد میں اپنی الوداعی پریس کانفرنس میں پاکستان میں اپنے قیام چار کو یادگار عرصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے جو آج کل دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔