مہمند ایجنسی میں زیارت چیک پوسٹ پرسیکیورٹی فورسز اورشدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں بیس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

Feb 20, 2011 | 08:18

سفیر یاؤ جنگ
پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق تحصیل بائیزئی میں پاک افغان بارڈر پر واقع زیارت چیک پوسٹ پرشدت پسندوں نے رات گئے حملہ کردیا۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیس شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ جھڑپ میں تیس شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب لوئر اورکزئی میں فورسزنے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی۔ گولہ باری کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند مارے گئے ۔
مزیدخبریں