وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے اُنیس نکاتی ایجنڈے پربائیس فروری کو فائنل راؤنڈ کھیلیں گے۔

Feb 20, 2011 | 09:43

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف فیصل آباد میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی سے بائیس فروری کو نہ صراف انیس نکاتی ایجنڈے پربات ہوگی بلکہ پیپلز پارٹی کے وزراء کو فارغ کرنے سے متعلق فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پنجاب حکومت نے آئین کے مطابق کا کیا، وفاقی حکومت اس حوالے سے کیا کررہی ہے ہم نہیں جانتے۔ انہوںنے مزید کہا کہ فیصل آباد میں بسنت منانے پرمتعلقہ پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔
مزیدخبریں