ملک بھرمیں بجلی بحران ایک بار پھرشدت اختیار کرگیا، شارٹ فال چھ ہزارمیگاواٹ تک پہنچنے کے بعد شہریوں کو گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

لاہورسمیت ملک بھر میں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابق رات اور دن کے مختلف اوقات میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے اورشہروں میں دس سےبارہ جبکہ دیہات میں اٹھارہ گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدم ادائیگی پر پی ایس او کی جانب سے تیل کی فراہمی بند ہونے کے بعد پیدوار شدید متاثر ہوئی ہے۔ ادھر لیسکو حکام کے مطابق لاہور میں شارٹ فال آٹھ سو میگاواٹ ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اسلام آباد کے ریجنل کنٹرول سنٹر سے کی جارہی ہے جس کی مقامی انتظامیہ کو بھی اطلاع نہیں دی جاتی۔

ای پیپر دی نیشن