عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت سات ڈالربڑھ گئی، پاکستان میں فی تولہ سوناسو روپے بڑھ کراٹھاون ہزارآٹھ سوپچاس روپے ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت سات ڈالر اضافے کے بعد سترہ سواکتیس ڈالرہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں فی تولہ سونا سو روپے بڑھ کراٹھاون ہزارآٹھ سو پچاس روپے کا ہوگیا۔کراچی سمیت ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت پچاسی روپے اضافے کے بعد پچاس ہزارچار سوبیالیس روپے ہوگئی۔گولڈ ڈیلرزکاکہنا ہے کہ مسلسل کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اضافہ ہوا جب کہ سونے میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سبب پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سونا مہنگا ہوا۔

ای پیپر دی نیشن