لاہور (این این آئی) سینیٹر صفدر عباسی اور ناہید خان 3مارچ سے پنجاب کے دورے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے، دوسرے مرحلے میں خانیوال، وہاڑی، مظفر آباد اور شجاع آباد کا دورہ کرکے پارٹی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے رہنماﺅں اور کارکنوں کو منظم کیا جائے گا۔ دریں اثناءگروپ کے رہنما سردار حر بخاری سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا ہے کہ پارٹی پر قابض ٹولہ قربانیاں دینے والے رہنماﺅں اور کارکنوں کو فیصلوں میں اعتماد میں نہیں لے رہا جس کا خمیازہ آنے والے انتخابات میں بھگتنا پڑے گا، پارٹی میں رہ کر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔