”خواتین سماجی، اخلاقی روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں“

لاہور (لیڈی رپورٹر) معاشرے کی ترقی وسربلندی، اعلیٰ سماجی واخلاقی اقدار کے بغیر ممکن نہیں، خواتین سماجی اخلاقی روایات کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہیںجبکہ ملک کودرپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے معاشرے کے ہرفرد کوفعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ مقررین نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روز فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونامنڈی میں ”اخلاقیات، اعلیٰ سماجی اقداراور روحانیت“ کے موضوع پر جاری سہ روزہ عالمی کانفرنس کے دوسرے روز مختلف سیشنوں سے خطاب میں کیا۔ مقررین میں جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال،سید بلال قطب،ڈاکٹر مغیث شیخ، ڈاکٹرعبدالمجید، ڈاکٹرنازیہ خورشید، ڈاکٹر کوثر سہیل اور ڈاکٹر رحیم اکرم، سلیمان خالق ودیگر شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن