گزشتہ ہفتے کے دوران 14اشیا مہنگی، 12سستی ہوئیں: ادارہ شماریات

 کراچی (آن لائن) پاکستان بیو رو آف شماریات نے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹا گوشت اوسطاً 513روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پیاز اور ٹماٹر سمیت گزشہ ہفتے 14اشیاء مہنگی ہوئیں۔ محکمہ شماریات کی طرف سے 14فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روز مرہ استعمال کی 53اشیاءکی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملک کے سترہ بڑے شہروں سے حاصل کی گئی قیمتوں کے مطابق ہفتے کے دوران روز مرہ استعمال کی 14اشیاء کی قیمتیں بڑھیں ، 12کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 27اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت 11.65فیصد بڑھی ، ٹماٹر کے نرخوں میں 1.51فیصد اضافہ ہوا ، زندہ مرغی ، دال مسور ، ماش اور مونگ کے نرخوں میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔

ای پیپر دی نیشن