فغانِ دل .... (عبدالرحمن ارشد مالیر کوٹلوی)

Feb 20, 2013

مراسلات

ہر طرف ہی غربت کا دھواں دیکھ رہا ہوں
یہ کیسی حکومت کے نشاں دیکھ رہا ہوں
قائد! ترے اس ملک کا اللہ نگہباں
ہر قسم کے مکار یہاں دیکھ رہا ہوں
یہ طرفہ تجارت بھی تو پیغامِ فنا ہے
مٹتے ہوئے امت کے نشاں دیکھ رہا ہوں
افکار غریبانِ وطن پوچھ نہ ارشد
ہر شخص کو ہی محو فغاں دیکھ رہا ہوں

مزیدخبریں