مکرمی!1999ءمیں بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں افریقہ کی تحریک آزادی کے قائد اور نامور ہیرو نیلسن منڈیلا سے سوال پوچھا گیا ؛ ”سیاستدان اور لیڈر میں کیا فرق ہوتا ہے؟ نیلسن منڈیلا نے جواب دیا کہ سیاستدان ہمیشہ اگلے الیکشن کے بارے میں سوچتا ہے اور لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کی آئندہ نسل کے بارے میں سوچتا ہے۔“ذرا اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر سوچئے کہ ہمارے ملک میں سیاستدان کتنے ہیں اور ہماری آئندہ نسل کے بارے میں سوچنے ولاے لیڈر کتنے؟ (طارق عزیز جانباز 0097-1566312473)