شہبازشریف کا جام پور میں تاریخی جلسہ ٹھاٹھیں مارتا سمندرخادم پنجاب کی مقبولیت کا ثبوت ہے،لوگوں کے تاثرات

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف کا جام پور کے سپورٹس سٹیڈیم میں ہونے والا جلسہ عام لوگوں کی تعداد کے اعتبار سے تاریخی اہمیت کا حامل تھا اور سٹیڈیم کھچاکھچ بھرا ہونے کے باعث لوگوں کا جم غفیر باہر بھی موجود تھا۔ جلسہ گاہ آنے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا اور شرکاءکھڑے ہو کر والہانہ انداز میں تالیاں بجاتے اور نعرے لگاتے رہے جبکہ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے جام پور کی تاریخ میں اتنابڑا اجتماع کبھی نہیں دیکھا۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا یہ سمندر خادم پنجاب کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لوگوں نے کہا کہ وہ اسے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی طرف سے مسلم لیگ (ن) اور میاں برادران پر بھرپور اعتماد کا اظہار سمجھتے ہیں اور بالخصوص وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سیلاب کے دنوں میں جام پور اور اس کے گردونواح میں جس طرح دن رات یہاں کے باسیوں کی خدمت کی لوگوں کو ان کا وہ جذبہ آج تک یاد ہے اور عوام نے اتنی بڑی تعداد میں جمع ہو کر اپنی طرف سے شکریئے کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...