لاہور (کامرس رپورٹر) ایشیا کی سب سے بڑی لوہا مارکیٹ کے انتخابات 20 مارچ کو ہوں گے جس کے لئے اتحاد گروپ کی جانب سے چودھری عامر صدیق بطور صدر اور انعام الحق جنرل سیکرٹری، سعید رضا بٹ سینئر نائب صدر اور ملک خالد امین نائب صدر کے امیدوار ہوں گے۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمشنر چودھری شاہد حسین اور ممبران حاجی جمیل، فضل محمود بٹ، اکبر خان اور رانا غلام عباس کی موجودگی میں تمام امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین مکمل کر لی گئی۔ اتحاد گروپ کو چاند ستارہ بطور انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔