نامعلوم افراد نے برقعے سے پھندا دے کر خاتون قتل کر دی

لاہور (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے خاتون کو برقعے سے پھندا دے کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ ماڈل کالونی میں گذشتہ روز نامعلوم افراد نے خاتون کو برقعے سے پھندا دے کر قتل کر دیا اور نعش پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی اور ورثاءکی تلاش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن