شہباز شریف نے لشکر جھنگوی کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا‘ ملک گیر ٹارگٹڈ آپریشن ہو گا: رحمن ملک

Feb 20, 2013

لاہور (اپنے نمائندے سے) وزیراعلیٰ پنجاب نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے لاہور اور گردونواح میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ دی جس میں بتایا گیا ہے کہ لشکر جھنگوی کے متحرک کارکن دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے لشکر جھنگوی کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب خان بیگ نے پنجاب بھر میں لشکر جھنگوی کے متحرک کارکنوں کو فوری گرفتار کرکے جیل بجھوانے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ لشکر جھنگوی کے خلاف ملک بھر میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلیٰ سطح اجلاس میں اس حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

مزیدخبریں