اسلام آباد (ثناءنیوز) روسی صدر پیوٹن نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روس کے سفیر نے صدر زرداری سے ملاقات کی اور انہیں روسی صدر کی طرف سے تعزیتی خط پہنچایا صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر پیوٹن نے دہشت گردی کے اس واقعہ کو بہیمانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس بہیمانہ کارروائی کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ان کی حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ صدر نے ہمدردی کے اظہار پر روسی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روسی صدر کو بھی ان کے جذبات سے آگاہ کریں۔